گورکھپور(نامہ نگار)نیٹ ورک کااستعمال کرنے کے بعد آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ سے تتکال ٹکٹ نکال لینے والے ایجنٹوں پر روپ لگانے کیلئے ریلوے نے ایک بار میں ایک ٹکٹ نکالنے کا قانون نافز کیا ہے ۔ دوسرا ٹکٹ بنانے کے لئے انہیں لاگ آؤٹ کر کے دوبارہ قطار میں کھڑا ہونا پڑے گا۔ یکم اپریل سے ٹکٹ کی بکنگ چار ماہ قبل کر دی گئی ہے۔
مذکورہ بند وبست کے تحت جب ٹکٹ کی بکنگ کی جا تی ہے تو ریزرویشن مرکز پر طویل قطار لگ جاتی ہے۔ بڑے شہروں میں آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ پر فرضی نام سے آئی ڈی بنا کر کرنٹ ٹکٹ حاصل کیا جا رہاہے۔ اس میں فور جی نیٹ ورک مدد گار ثابت ہو رہا ہے ایسے حالات میں تھری جی اور ۲ جی نیٹ ورک کا استعمال کرنے والوںکی درخواستیں جب تک موصول ہو تی ہیں تمام ٹکٹ بک ہو جاتے ہیں۔ آئی آر سی ٹی سی کارپوریٹ دفتر کے جوائنٹ جنرل سریندر جوشی نے اس سلسلے میں بتایا کہ صبح ۱۰ بجے کرنٹ ٹکٹ بک کرانے کے لے قطار اتنی لمبی ہو تی ہے کہ سرور پر زیادہ لوڈ ہو جاتا ہے اور فاسٹ نیٹ ورکنگ والے اس کا فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔
اب نئے بند و بست پر اس پر روک لگ جائے گی ۔ نئے بند و بست کے تحت ٹکٹ کی بکنگ کی جا رہی ہے۔ اس کے تحت صبح ۱۰ بجے سے ۱۱ بجے تک ایک لاگن پر ایک بار میں ایک ہی ٹکٹ بک ہو سکے گا۔