نئی دہلی: ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے میں کیش لیس لین دین پر زور دیتے ہوئے اب تک چھوٹے کاروباریوں، دستکاروں اور نمائش میں حصہ لینے والے شرکاء کو 347 سوائپ مشینیں دی جا چکی ہیں اور 1070 کو موبائل فون کے ذریعے لین دین کے قابل بنایا گیا ہے ۔مرکزی کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزارت نے آج یہاں بتایا کہ نوٹ بندی کے بعد ڈیجیٹل کاروبار کا زور بڑھا ہے ۔ کاروبار میں لوگ کیش لیس لین دین کر رہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے میلہ میں اپنی مصنوعات فروخت کر رہے چھوٹے کاروباریوں، دستکاروں اور شرکاء کو 292 سوائپ مشینیں دی ہیں جبکہ نجی شعبے کے ایکسس بینک نے 55 سوائپ مشینیں فراہم کیں۔ اس کے علاوہ 700 کاروباری پے ٹی ایم کا اور 370فری چارج کا استعمال کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق تجارتی میلے میں اہم چیز ڈیجیٹل انڈیا ہے جس .کے مطابق میلے میں کافی انتظامات کیے گئے ہیں۔نوٹ بندی سے اسے مزید تقویت ملی ہے
تجارتی میلے میں ایک ہزار سے زائد شرکا حصہ لے رہے ہیں اور یہ ایک لاکھ مربع میٹر سے زیادہ کے علاقے میں پھیلا ہوا ہے ۔اس کے علاوہ میلے کی تفصیلات دینے کے لئے ایک موبائل اپلی کیشن بھی جاری کی گئی ہے ۔ میلے میں جگہ لینے کے لئے آن لائن درخواستیں مانگی گئی تھیں۔ میلہ میں داخل ہونے کی ٹکٹوں کی فروخت بھی آن لائن کی جا رہی ہے اور اس میں اضافہ ہو رہا ہے ۔