چیف سکریٹری آلوک رنجن نے دی متعلقہ افسران کو ہدایت
لکھنو:چیف سکریٹری آلوک رنجن نے ریاست کے سبھی ترقیات اتھارٹی کے وی سی کوہدایت دی ہے کہ شہروں کو فروغ دینے میں اسکیموںکے نافذ العمل میں مزید تیزی لاکر اسکیموںکو مقررہ مدت میں پورا کرائیں۔ الہ آباد کے سول لائن میں ملٹی لیول پارکنگ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ چندر شیکھر آزاد پارک اور بھاردواج آشرم سمیت دیگر پارکوں کو بھی فروغ دینے کے لئے اسکیمیں بنائی جائیں ۔ وارانسی میں عدالت کے حکم کے مطابق گھاٹوں کی مرمت کے لئے اسکیم جلد بنائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ گھاٹوں کی ساو¿نڈ سسٹم فروغ دے کر بھجن سندھیا کی نشریات کرائی جائے ۔
پہلے مرحلے میں اہم گھاٹوں کو فروغ دینے کے لئے اسکیم بنائی جائے ۔ ترقیاتی اتھارٹیوں کاموں کے جائزے کے دوران انہوںنے کہاکہ کانپور میں انٹی گریٹیڈ ٹریفک کنٹرول روم کے قیام کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی منصوبوں کے کاموںمیں تیزی لاکر مقررہ مدت میں مکمل کرانے کے لئے ہرممکن کوشش یقینی بنائی جائے ۔ عام باشندوں کو شہروں میں بہتر سہولیات دستیاب کرانے کے لئے اسکیموںکا نافذ العمل ترجیح کے ساتھ یقینی بنایاجانا چاہئے ۔ ترقیاتی اتھارٹی کے سینئر افسران اپنے شہروں کیترقی کے لئے اسکیموں کا خاکہ بناکر اہل سطح سے منظوری حاصل کرنے کے لئے ضروری کارروائی کرائیں تاکہ شہروں کی زیادہ سے زیادہ ترقی ہوسکے ۔