بارہ بنکی (نامہ نگار)ملک کو ترقی اور خوشحالی صرف کانگریس پارٹی ہی دے سکتی ہے اور ۱۲۵کروڑ آبادی کی خوشحالی کا خواب کانگریس کا خواب ہے۔اور پارلیمانی علاقہ کے عوام کی خوشحالی کاخواب میرا ہے۔اس کاآغاز پارلیمانی علاقہ کے تمام ترقیاتی بلاکوں میں ہوچکا ہے
۔اور اس میں کسی طرح کا رخنہ آنے نہیں دیا جائے گا۔ مذکورہ خیالات کا اظہار رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر پی ایل پنیا نے ترقیاتی بلاک سورت گنج کے گاؤں امرائی میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسٹر پنیا نے کہا کہ ملک کے غریب اور مظلوم عوام کے گھروں میں خوشحالی کیسے آئے گی اس کی فکر صرف اور صرف کانگریس پارٹی کو ہے۔ اس کے لئے یوپی اے حکومت نے اپنے دس برسوں کے مدت کار میں پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کی قیادت میں غریبوں کی بھوک مٹانے کی سمت میں غذائی تحفظ کا حق دیکر تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ اس سے قبل کام کا حق، تعلیم
کاحق،اطلاع کا حق جیسے تاریخی حقوق سے ملک کے عوام کو لیس کرکے کانگریس پارٹی نے عوام کو بیدار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی سے لیکر آج تک ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے صنعت کاری اور لال بہادر شاستری نے جے جوان جے کسان کا نعرہ دیا۔ترقیاتی بلاک سورت گنج کے گاؤں امرائی میں منعقدہ چوپال میں پارٹی کے ترجمان وضلع نائب صدر سرجو شرما، رامانند ورمااور وجے پال گوڑ نے جلسہ کو خطاب کیا۔اس موقع پر بی این سنگھ،حافظ رؤف،قمرالدین،ہمانشوسنگھ، محمد اسمعیل، سنجے مشرا،محمد یوسف کے علاوہ وکیل احمد اور شبھم سنگھ سمیت کثیر تعداد میں مقامی لوگ موجودتھے۔