رائے بریلی(نامہ نگار)نہروگاندھی کنبے گڑھ رائے بریلی نشست پر کانگریس صدر سونیا گاندھی کے مخالف ان کے خلاف شہر کے نامکمل ترقی کے سلسلے میں نقطہ چینی کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ سونیاگاندھی رائے بریلی پارلیمانی نشست سے چوتھی مرتبہ الیکشن لڑ رہی ہیں۔رائے بریلی میں تعلیمی ادارے تو ہیں لیکن پرائمری اسکولوںمیں اساتذہ کی کمی ہے ۔ رائے بریلی میں چارقومی شاہ راہ ہیں لیکن سڑکوںکی حالت کافی خراب ہے۔مذکورہ کچھ ایسی مثالیں ہیں جو اودھ کے تاریخی علاقہ میں چودہ لاکھ رائے دہندگان کے سامنے اہم ثابت ہوں گی۔یہاں پر ۳۰؍اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔بی جے پی امیدواراجے اگروال نے کہا کہ شہر کی سڑکوںپر گڈھے ہیں سڑکوںکی حالت بہت خستہ ہیں اورسڑکیں گاڑی واسکوٹرچلانے کے قابل نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ اگر آپ گائوں میں جاتے ہیں توزیادہ ترگھر ایسے ملیں گے جو مٹی سے تعمیر کئے گئے ہیں سونیا گاندھی کی مخالفت میں کہا کہ رائے بریلی میں ۲۷؍ سوکروٖڑروپئے کی لاگت سے ریل کوچ
فیکٹری کی تعمیر کی ہے لیکن نوجوانوںکو روزگار کیلئے دوسرے مقامات پر جاناپڑتاہے۔