نئی دہلی، یکم دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے اراکین نے سہارا گھوٹالے کے سلسلے میں اس کی ڈائری میں مبینہ طور پر بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ کا نام شائع ہونے پر آج وزیراعظم نریندر مودی سے جواب مانگا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
وقفہ سوال کے لئے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی ٹی ایم سی کے اراکین نے یہ معاملہ اٹھایا اور سہارا کی ڈ
ائری ہاتھ میں لیکر نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے بیچوں بیچ آگئے۔
ایوان کی اسپیکر سمترا مہاجن نے انہیں اپنی سیٹ پر جانے کیلئے کہا لیکن اراکین ہاتھ میں سہارا کی لال ڈائری لیکر “پردھان منتری جواب دو” جسے نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر کی نشست کیسامنے آگئے اس سے قبل اسپیکر نے پارٹی کے لیڈر سدیپ بندھوپادھیائے سے کہا کہ وہ وققہ سوال منسوخ کرنے کیلئے ان کے نوٹس کو منظور نہیں کرسکتیں۔
اسپیکر کی اپیل کوجب اراکین نے نظرانداز کردیا تو محترمہ مہاجن نے یہ کہتے ہوئے وقفہ سوال جاری رکھنے کو کہا کہ انہوں نے یہ طے کرلیا ہے کہ وہ ضابطوں کا احترام نہیں کریں گے اور شور مچاتے رہیں گے۔
ٹی ایم سی کِے اراکین وقفہ سوال کی کارروائی کے دوران کچھ دیر تک نعرے بازی کرتے رہے اور جب اسپیکر نے ان کے احتجاج کی طرف توجہ نہیں دی تو انہوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔