استنبول: ترکی اور امریکہ شمالی شام میں “محفوظ زون”قائم کرنے کی شرائط پر متفق ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع سی این این نے انقرہ کے وزیر خارجہ کے حوالے سے دی ہے ۔
فریدون سینیرلیوگلو کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ “محفوظ علاقہ”میں باغی فری سیرین آرمی کے لڑاکے گشت کریں گے اور اگر اس علاقہ میں اسلامی مملکت (داعش) یا کرد جنگجو داخل ہوئے تو امریکہ اور ترک فورسز ان کو نشانہ بنائیں گی۔