واشنگٹن: ترکی بھی اسلامی مملکت کے خلاف فضائی حملے کرے گی۔اسلامی مملکت کو پسپا کرنے کی بین الاقوامی کوششوں میں ترکی کو شامل کرنے کے لئے جلد ہی ایک سمجھوتہ کیا جائے گا اس کی تکنیکی تفصیلات کو امریکہ اور ترکی حتمی شکل دے رہے ہیں ۔پنٹاگن نے بتایا ہے کہ جلد ہی ترکی جنگجو گروپ کے خلاف امریکی قیادت والے اتحاد میں شامل ہوکرحملے کرنے لگے گا ، وہ اس لڑائی میں پوری طرح حصہ لے گا ۔امریکہ ترکی کے ساتھ سرحدی کارروائیوں کے تعلق سے برابر تبادلہ خیال کرتا رہتا ہے ۔