دیارباقر:ترکی میں 11اراکین پارلیمنٹ کوحراست میں لئے جانے کے چند گھنٹے بعد دیارباقر شہر میں آج ایک زبردست دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور 30زخمی ہوگئے ۔این ٹی وی نے یہ اطلاع دی۔دیارباقر میں کرد کی حمایت والی پیپلس ڈیموکریٹک پارٹی(ایچ ڈی پی)کے 11رکن پارلیمنٹ کو کرد دہشت گردپی کے کے کے ساتھ رابطہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بگلار صوبے میں یہ دھماکہ اس پولیس اسٹیشن کے نزدیک ہوا جہاں ان اراکین پارلیمنٹ کو پولیس نے حراست میں رکھا ہے ۔ایچ ڈی پی ترکی کی 550سیٹوں والی پارلیمنٹ میں 59سیٹوں کے ساتھ تیسری سب سے بڑی پارٹی ہے ۔اسی دوران انٹرنیٹ پر نظر رکھنے والے ایک گروپ نے بتایا کہ ترکی میں آج ٹویٹر اور واٹس ایپ کو بند کردیا گیا ہے ۔