دیار بکیر (ترکی) : ترک مسلح افواج اور جنگجووں کے درمیان جنوب مشرقی کرد علاقہ میں ہوئی جھڑپوں میں سات افراد مارے گئے جن میں کم از کم چار عام شہری تھے ۔ یہ اطلاع سلامتی ذریعہ اور فوج نے دی ہے ۔
عینی شاہدین اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی سرحد کے نزدیک کرد ورکرز پارٹی (پی کے کے ) باغیوں نے راکٹ لانچروں سے ایک فوجی اڈے پر حملہ کردیا جس کے بعد سزرے قصبہ سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ ترک فوج نے بیان جاری کرکے کہا کہ دیاربکیر صوبہ میں پی کے کے جنگجووں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ایک فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔