استنبول، 30 نومبر:ترک پولیس نے مغربی ساحلی علاقوں میں انسانوں کی تجارت نیٹ ورک کے 11 ٹھکانوں پر چھاپے مارکر 1080 غیر قانونی مہاجرین کو حراست میں لیا ہے۔
ڈوگن خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ پولیس نے ساحلی فورس اور قومی اطلاعاتی تنظیم کی مدد سے کل مہم چلا کر 1080 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا۔ انہوں نے 9 کشتیاں اور تین بسیں بھی ضبط کی ہیں جن کا استعمال ان لوگوں کو لانے کے لئے کیا گیا تھا۔
خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ یہ مہم استنبول سے متصل تیقدبی اور کوسیلی نیر ساحلی انتطامیہ اور مغلا اور عائیدین صوبہ میں چلائی گئیں۔