انقرہ:ترک جنگی جہازوں نے کل رات شمالی عراق میں 12 نشانوں کو تباہ کردیا ہے ۔ وہ اس علاقہ کو نشانہ بنارہے ہیں جہاں ترکی سرکار کے ممنوعہ قرار دیتے ہوئے کرد جنگجو گروپ پی کی کے کی قیادت مقیم ہے ۔
فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ وہ میتنہ اور ہاکرک خطوں میں ہیں مگر مزید تفصیل نہیں بتائی ہے ۔ ماضی میں اس طرح کے حملوں کا مقصد ممنوعہ کرد ورکرز پارٹی (پی کے کے ) کو نشانہ بنانا ہے ۔
پی کے کے ترکی کے جنوب مشرقی خطہ میں خودمختاری کے مطالبہ کو لے کر تین دہائیوں سے انقرہ حکومت کے خلاف لڑرہی ہے ۔