ترکی کے لڑاکا طیاروں نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں سرگرم کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے جنگجووں کو نشانہ بنایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارچ دو ہزار تیرہ میں پی کے کے کی اعلان کردہ جنگ بندی کے بعد ترک فضائیہ کا تنظیم کے ٹھکانوں
پر پہلا حملہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ترک لڑاکا طیاروں نے پیر کی شام عراقی سرحد سے ملنے والے کرد اکثریتی علاقے ھکاری کے جنوب مشرقی گاوں دغلیجہ پر بمباری کی۔
ادھر ‘حریت نیوز’ نامی ویب پورٹل نے منگل کے روز ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ترک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں اتوار کے روز کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ دو سال قبل تنظیم کے ساتھ شروع ہونے والے امن عمل کے بعد آج ہونے والا حملہ پہلی فضائی کارروائی تھا۔
نیوز پورٹل کے مطابق فضائی حملوں سے کردستان ورکرز پارٹی کو شدید نقصان پہنچا۔
ترک فضائیہ کے ‘پی کے کے’ اہداف پر ڈرامائی حملے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں کہ جب انقرہ کی شامی علاقے عین العرب المعروف کوبانی کے حوالے سے پالیسی کے خلاف ترکی کے مختلف شہروں میں کردوں نے شدید مظاہروں کے بعد ترک حکومت اور کردوں کے درمیان امن عمل کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا ہے.