کٹیہار : بہار میں کٹیہار ریلوے ڈویژن کے ہریش چندر -کمیدپور ریلوے سیکشن میں کلومیٹر نمبر 17601 کے قریب آج تیز رفتار جن شتابد¸ ایکسپریس کی زد میں آنے سے چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ ڈویژنل ریلوے کے بزنس منیجر پون کمار نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی باشندے آج سویرے جب ایک ندی پر بنے ہوئے پل کو پار کررہے تھے ، تبھی وہ ٹریک پر نیو جلپائی یگڑ¸ سے ہاوڑہ جا نے والی جن شتابد¸ ایکسپریس کی زد میں آگئے ۔
اس واقعہ دو لوگوں نے پل سے ندی میں چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ ند¸ میں کودنے والے دو افراد کو مقامی لوگوں کی مدد سے بچا لیا گیا ہے ۔ دریں اثنائ، اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کٹیہار اسٹیشن سے ریلوے کے سینئر افسران، گورنمنٹ ریلوے پولس (جی آر پی) کی ٹیم کے ساتھ راحت رسانی اور بچا¶ ٹیم کے لئے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ جائے حادثہ مغربی بنگال کی سرحد میں ہونے کی وجہ سے امدادی اور بچا¶ کا کام مغربی بنگال کے مالدہ پولس اور انتظامیہ کی نگرانی میں چل رہا ہے ۔ اس حادثہ میں مرنے والے تمام افراد کو کٹیہار ضلع کے کدوا تھانہ علاقے کے کے رہنے والے بتایا جارہا ہے ، اور ان کی شناخت کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔