اگرتلہ، (یو این آئی) تریپورہ میں بجلی ترسیل اور تقسیم کے دوران ہونے والے نقصان کو کم کرنے اور ریاست میں بجلی تقسیم کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لئے عالمی بینک ایک پانچ سالہ منصوبہ کیلئے ۱۳۷۶کروڑ روپے فراہم کرنے
پر راضی ہوگیا ہے ۔
بجلی کے وزیر مانک ڈے نے آج یہاں بتایا کہ عالمی بینک تریپورہ اسٹیٹ الیکٹرسٹی کارپوریشن لمٹیڈ اور پاور گرڈ آف انڈیا لمٹیڈ کے ساتھ ۱۳ مارچ کو وزیر اعلی مانک سرکار اور سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی کے افسران کی موجودگی میں ایک سہ فریقی معاہدہ پر دستخط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے حال ہی میں شمال مشرق کی سات ریاستوں کے لئے پانچ ہزار کروڑروپے کی منظوری دی ہے لیکن تریپورہ واحد ریاست ہے جس نے پروجیکٹ کے نفاذ کے سلسلہ میں فنڈ فراہم کرنے والے ادارے کو مطمئن کیا ہے ۔