چندوسی(نامہ نگار)۔تصادم کے دوران چندوسی پولیس نے ایک شاطر بدمعاش کوگرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس بدمعاش سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ موصولہ خبر کے مطابق دوشنبہ کی دیر رات پولیس علاقے میںگشت کررہی تھی ۔گشت کرتے ہوئے پولیس بدایوں چونگی پر پہنچی تو پولیس کو بجلی گھر کے قریب کچھ مشتبہ نوجوان دکھائی دئے ۔ پولیس نے جب انھیں آواز دی تو بدمعاشوں نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی ٹیم نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی اور ایک بدمعاش کوگرفتار کرلیا ۔ جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے ۔ پولیس بدمعاش کوکوتوالی لے کر پہنچی ۔پوچھ گچھ کے دوران بدمعاش نے اپنا نام چھتر پال باشندہ بدایوںچنگی بتایا۔ ملزم نے فرارہونے والے بدمعاشوں کے نام بھولو، سریش، موہن ، باشندگان بجلی گھر کی مڑھیا بتایا۔ تمام بدمعاش شاطر قسم کے بتائے جارہے ہیں۔ بدمعاشوں کے خلاف کوتوالی میں لوٹ ، ڈاکہ زنی اور چوری وغیرہ کے مقدمے درج ہیں۔