نئی دہلی :حکومت نے تعلیمی قرض حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے ویب سائٹودیالکشمی ڈاٹ سی او ڈاٹ ان کا آغاز کیا ہے۔
ایس بی آئی ، آی ڈی بی آئی بینک اور بینک آف انڈیا سمیت کل پانچ بینکوں کو اس نظام کے ساتھ وابستہ کیا گیا ہے۔ وزارت مالیات کے ایک اعلانیہ میں کہا گیا ہے کہ ودیا لکشمی ویب سائٹ ۱۵اگست ۲۰۱۵ کو شروع کی گئی ہے۔
اسپوٹر کی تیاری اور رکھ رکھاو¿ این ایس ڈی ایل ای گورنسس انفرا اسٹرکچر لمیٹیڈ (این ایس ڈی ایل ای جی او وی) کے ذریعہ وزارت مالیات کی زیر نگرانی مالیاتی خدمات محکمہ، اعلیٰ تعلیم محکمہ، انسانی وسائل ترقیات وزارت اور انڈین بینک ایسو سی ایشن (آئی بی اے) کی ہدایات کے مطابق کیا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا جا رہا ہے کہ ودیا لکشمی اپنے قسم کا پہلا پورٹل ہے۔ جو طلباءکو معلومات فراہم کرنے کےلئے سنگل ونڈو کی سہولت دستیاب کراتا ہے۔ اس کے ذریعہ طلباءکو بینکوں سے دئے جانے والے تعلیمی قرض کے علاوہ سرکاری وضائف کےلئے بھی درخواست کر سکتے ہیں۔