لکھنو:کانگریس نے ریاستی حکومت پر نوجوانوں کو روزگار دینے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا ہے۔ پارٹی نے کہاکہ روزگار نہ ملنے سے ریاست کے نوجوان وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو حکومت سے مایوس ہو رہے ہےں۔ پارٹی نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے پیروی نہ ہونے سے تعلیم دوستوں کی بات ہائی کورٹ میں کمزور طریقہ سے رکھنے پر ریاست میں یہ بحران کھڑا ہوا ہے۔ پارٹی ترجمان سریندر راجپوت نے کہاکہ جس طرح گزشتہ تین برسوں میں روزگار کے سارے مواقع کم ہو رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ریاستی حکومت شفافیت برتنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ اسی وجہ سے روزگار کے سارے مواقع کو بدعنوانی کی بھینٹ چڑھا رہی ہے۔چاہے پولیس بھرتی ہو یا ریاضی اور سائنس کے اسسٹنٹ ٹیچروں کی بھرتی یا دیہی ترقیات افسروں کی بھرتی روزگار کے سارے مواقع قانونی داو¿ں پینچ اوربدعنوانی میں پھسن کر رہ گئے ہیں۔
مسٹرراجپوت نے ریاستی حکومت سے ریاستی حکومت کے تعلیم دوستوں کو جلد انضمام کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے تعلیم دوستوں سے پریشان اور مایوس نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی صدر ڈاکٹر نرمل کھتری کی قیادت میں پارٹی ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔