بارہ بنکی(نامہ نگار)تعلیم زندگی کابیش قیمت خزانہ ہے لیکن تعلیم کے میدان میںبارہ بنکی بہت پسماندہ ہے۔ جس کی وجہ سے غریبوں کے بچے تعلیم سے محروم ہورہے ہیں۔ ایک بھی بچہ ناخواندہ نہ رہے اس کیلئے ضروری ہے کہ شہر وقصبوںکوچھوڑ کرایسے
مقامات پرتعلیمی ادارے قائم کریں جہاں پربچوں کی تعلیم کیلئے اسکول نہیں ہیں۔ مذکورہ خیالات کااظہار درج فہرست ذات کمیشن کے چیئر مین وراجیہ سبھا رکن ڈاکٹرپی ایل پنیا نے ترقیاتی بلاک سدھور کے گائوں شاہ پور میںواقع سبھدرادیوی پرماتمادین اسکول کے سنگ بنیاد کے موقع پرافتتاحی تقریب میں کئے۔