لکھنؤ۔ تعلیم سب سے بڑا انعام ہے جو انسان کو انسان بنانے کے ساتھ ہی اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لائق بناتا ہے۔ چیف سکریٹری جاوید عثمانی نے کہا کہ جب کوئی شخص سبکدوش ہو جاتا ہے تو نہ صرف اس کے کاموں کا جائزہ لیا جاتا ہے بلکہ جونیئر اس کی تقلید بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری خدمات کے دوران اس کا رویہ اور طرز گفتگو ہی اس کی شناخت ہوتی ہے اس لئے انسان کو اپنی ملازمت کے دوران اپنے سرکاری فرائض کو تندہی سے انجام دیتے ہوئے عوام کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے ان کو خوشی دینے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے ۔مسٹر عثمانی آج یہاں اپنے دفتر کے آڈیٹوریم میں نجی سکریٹری مہیش چندر جوشی کی سکبدوشی کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر جوشی ۲۰۰۸ء سے چیف سکریٹری دفتر میں نجی سکریٹری کے طور پر تعینات تھے جن کے کام کرنے کا طریقہ بہت ہی بہتر اور رویہ بہت اچھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر جوشی اپنے سرکاری کام کاج کے ساتھ ہی ایک سماجی اور مذہبی تنظیم سے بھی جڑے ہیں جس کے ذریعہ وہ سماجی کام کرتے ہیں۔ پروگرام میں اسٹاف آفیسر، پرنسپل سکریٹری آر ڈی پالیوال، خصوصی سکریٹری گرپن کرشن گوپال سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔