وارانسی :وزیر اعظم نریندر مودی نے غریبوں سے اپنے بچوں کو تعلیم دینے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ تعلیم ہی غریبی کو ختم کرنے کا سب سے مؤثر ہتھیار ہے ۔مسٹر مودی نے آج یہاں کینٹ علاقے کے ملٹی پرپز گراونڈ پر 101 ای رکشہ اور 301 پیڈل رکشہ تقسیم کر رہے تھے . اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مسٹر مودی نے کہا کہ اولاد کو تعلیم دے کر غربت سے جنگ جیتی جا سکتی ہے . انہوں نے کہا کہ غریبوں کے بچوں کی تعلیم سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے . اس کے لئے کچھ بھی قربان کرنا پڑے تو تیار رہنا چاہئے ۔انہوں نے کانگریس یا کسی پارٹی کا نام لئے بغیر طنز کیا کہ آزادی کے بعد سے ہی غریبی مٹاو کا نعرہ دیئے جانے کے باوجود غریبی ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ غریبی ختم کرنے کی سمت میں کئے جا رہے اقدامات سے غریبوں کو اب خراب حالت میں رہنے کی نوبت نہیں آئے گی۔
پردھان منتری جن دھن یوجنا کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ غریبوں نے اس منصوبہ کے تحت 18 کروڑ اکاؤنٹ کھول کر اس میں تیس ہزار کروڑ روپے سے زیادہ جمع کر ایا۔غریبوں کو بچت کی عادت پڑ جائے گی تو ان کی زندگی میں تبدیلی آنا شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پچاس برسوں میں جن لوگوں نے کبھی اکاؤنٹ کھلوانے کی پرواہ نہیں کی وہ آج کھاتو ں کے استعمال کا حساب مانگ رہے ہیں. پچاس سال میں اگر غریبوں کے اکاؤنٹ کھلے ہوتے تو آج غریبوں کے حالات مختلف ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ کتنا مضحکہ خیز ہے کہ بینکو ں کو قومیائے جانے کے چالیس پچاس سال گزرجانے کے باوجود غریبوں کے لئے بینکوں کے دروازے نہیں کھلے تھے ، لیکن اب صورتحال میں تبدیلی آئی ہے اور جن دھن یوجنا کے ذریعے غریب بینکو ں تک پہنچ گیاہے ۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ غریب کی زندگی میں جس طرح سے تبدیلی آنی چاہئے تھی وہ نہیں آئی. وہ اس کے لئے کسی پارٹی یا حکومت کو قصوروار نہیں ٹھہرانا چاہتے لیکن نئے سرے سے غریبوں کے کاروبار کے لئے کام پر “فوکس” کرنا چاہتے ہیں. غریب محنت کر کے غربت سے باہر نکلنا چاہتا ہے . اپنے بچوں کو احترام کی زندگی دینا چاہتا ہے . ضرورت ہے اس کے آگے بڑھانے کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں اور ہنرمندوں کو اقتصادی نقطہ نظر سے مضبوط بنانے کے لئے مہارت کو فروغ (اسکل ڈیولپمنٹ) پر زور دیا جا رہا ہے . اس سے مزدور نہ صرف اپنی اقتصادی حالت ٹھیک کر سکے گا بلکہ ملک کی معیشت میں اس کی حصہ داری بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اسی طرح چھوٹی چھوٹی چیزیں تیار کر کے غریبوں کی اقتصادی اور سماجی حالت بہتر بنانے کی کوشش میں مصروف ہے . انہوں نے کہا کہ کاشی مذہبی شہر ہے یہ بڑا سیاحتی مقام بھی ہے . یہاں دنیا کے لوگ آتے ہیں اور ان کا سابقہ سب سے پہلے رکشے والے سے ہی پڑتا ہے . اس کے رویے سے ہی شہر کی عزت او روقار بڑھتا ہے .
مسٹر مودی نے کہا کہ تبدیل ہوتے ہوئے دور کے مطابق ای رکشہ میں کافی چیزیں ہیں. جنہیں آج یہ ملا ہے وہ کبھی رکشے کے مالک نہیں تھے . رکشے والے اب گائیڈ کا کردار بھی ادا کر سکیں گے . ان کا دعوی تھا کہ کاشی کے اندر ایک رفتار آنے والی ہے . شہر کی تازہ ترین شناخت بننے والی ہے . ان کی کوشش ہے کہ کاشی کی اقتصادی ترقی میں غریب سے غریب بھی شراکت دار رہے .اس سے قبل مسٹر مودی نے رکشابندھن کے تہوار پر یہاں سے کافی تعداد میں پہنچیں راکھیوں کے لئے یہاں کی ماں بہنوں کا شکریہ ادا کیا. فوج کے خصوصی طیارے سے یہاں پہنچے مسٹر مودی کا بابت پور ہوائی اڈے پر گورنر رام نائک اور وزیر اعلی اکھلیش یادو نے استقبال کیا. ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کرنے کے بعد مسٹر یادو واپس لکھنؤ واپس چلے گئے جبکہ مسٹر مودی کے ساتھ ای رکشہ تقسیم تقریب میں صوبہ کے جیل کے وزیر بلرام یادو موجود رہے .وزیر اعظم بننے کے بعد تیسری بار اپنے پارلیمانی حلقہ پہنچے مسٹر مودی ڈیزل ریل فیکٹری میدان پر منعقدہ تقریب میں کئی فلاحی اسکیموں کا آعاز اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سے قبل گزشتہ 25 دسمبر کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کا دورہ کیا تھا۔