کانپور(نامہ نگار)لڑکیوں کے علم حاصل کرنے سے دوکنبوںکو فائدہ ہوتاہے اپنے خاندان کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے کنبے میں شادی کے بعد جانے پر علم کی روشنی سے اپنے بچوں اورکنبے کو لڑکیاں راستہ دکھاتیں ہیں تعلیم اچھائی اوربرائی کو دورکرنے کا راستہ دکھا
تی ہیں۔علم سے بہتر فیصلہ کیاجاسکتا ہے۔لڑکیاں پڑھیں گیں اورآگے بڑھیں گی اس کے بعد کنبہ کی بنیاد مضبوط اوربہتر ہوگی۔علم کے ذریعہ خود میں تبدیلی لائیں کسی کوبرانہ کہیں اورکسی کے مذہب کے بارے میںغلط باتیں نہ کہیں۔یہی تعلیم کی بنیاد ہے۔معلمہ اگرچہ چاہئے اسکول کو جنت بناسکتی ہیں تعلیم سے لڑکیوںکا مستقبل روشن ہوگاصاف نیت سے تعلیم مہیاکرائی جائے گی توتمام لوگوںکو مستقبل روشن ہوگا۔ مذکورہ خیالات کا اظہار سماج وادی پارٹی سے سیسامؤ کے رکن اسمبلی حاجی عرفان سولنکی نے مسلم جبلی گرلس انٹرکالج میں یونیوفارم تقسیم تقریب کے دوران کہی۔بطورمہمان خصوصی انھوںنے لڑکیوںمیں یونیفارم تقسیم کی۔ انھوںنے اسکول کی طالبہ نورفاطمہ جس نے بورڈ امتحان میںتقریبا ۸۶فیصد نمبرحاصل کئے تھے اسے بھی انعام سے نوازا۔تحریری مقابلے میں الینہ شفیع کو انعام دیا گیا۔ منیجر فرحت حسین نے بتایاکہ اسکول کو جلد ہی نہیں عمارت میں منتقل کردیاجائے گا۔وہاں پر سائنس اورکامرس پڑھائی جائے گی۔
اسکول کی کارگزارپرنسپل میمونہ انجمن نے مہمانوں اوراسٹاپ کا شکریہ اداکیا۔جلسہ میں حاجی معراج سولنکی ، شفیق احمد،سراج حسین، فرحالاری ، محمد وسیم اورمحمدعارف وغیرہ موجودتھے۔