کراچی۔ سینئر کرکٹرز سے تلخ کلامی کے بعد پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ و ٹرینر گرانٹ لیوڈن نے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔ٹریننگ سیشن کے دوران لیوڈن کی احمد شہزاد، عمر اکمل اور شاہد آفریدی سے تلخ کلامی ہوئی،انھوں نے واقعے کی چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے شکایت کرتے ہوئے عہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی، چیئرمین نے منیجر نوید اکرم چیمہ سے رابطہ کر کے معاملہ حل کرنے کی ہدایت دی ہ
ے۔وہیںسابق آسٹریلوی قائد گریگ چیپل نے ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو آسان حریف تصور کرنا بے وقوفی ہوگی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بیشک اپنے اپنے پول کے پہلے پہلے میچز ہار چکی ہیں اس کے باوجود ان ٹیموں میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے عالمی ٹائٹل کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے تاہم چیمپئن بننے کیلئے ان کو سرتوڑ کوشش کرنا ہو گی۔وہیں دوسری جانب سابق ہندوستانی بیٹسمین سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ رواں ورلڈ کپ میں شریک پاکستانی ٹیم اب تک عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کرنے والے پاکستان کی کمزور ترین ٹیم ہے۔ ہندوستانی ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق عظیم بیٹسمین نے کہا کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف میچ میں سب سے بڑی غلطی ریگولر کیپر کو نہیں کھلانا تھی۔یاد رہے کہ پاکستان نے ہندوستان کے خلاف میچ میں ریگولر کیپرسرفراز احمدکی جگہ عمر اکمل کو کیپر بنایا تھا اور انہوں نے ویرات کوہلی کا کیچ ڈراپ کیا تھا جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا اور کوہلی نے میچ میں سنچری اسکور کر کے اپنی ٹیم کو 300رنز تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈراپ کیچ سے یہ سبق ملتا ہے کہ یہ ہمیں ہمیشہ اپنے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔