حیدرآباد7:تلنگانہ میں پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے تلگودیشم سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے توجہ مرکوز کردی ہے ۔ پارٹی آفس این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں تلنگانہ تلگودیشم کے لیڈروں کی میٹنگ کی چندرا بابو نائیڈو نے صدارت کی ۔ اس میٹنگ میں پارٹی کی تنظنو ’ ورنگل لوک سبھا ’ نارائن کھیڑ اسمبلی کے ضمنی انتخابات اور گریٹر حیدرآباد بلدیہ کے انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹی آر ایس حکومت کی ناکامی، تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ پر سی بی آئی کے الزامات ’ عوام مخالف حکومت کے رویہ کے مسئلہ پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ یہ میٹنگایک طویل مدت کے بعد منعقد ہوئی ۔ دیہی منڈل اور ضلع سطح پر کمیٹیوں کی ر پورٹ پر بھی بات چیت کی گئی ۔ گریٹر حیدرآباد بلدیہ کے حدود میں رائے دہندوں کے ناموں کو فہرست رائے دہندگان سے نکالنے ’ وارڈز کی ازسر نو حد بندی کے سلسلہ میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کسانوں کی خودکشی ’ خشک سالی کی صورتحال ’ پرانہیتا چیوڑلہ کے پراجیکٹ کی ڈیزائن میں تبدیلی کے علاوہ تلنگانہ تلگودیشم کے لیڈروں دیاکر راؤ اور ریونت ریڈی کے درمیان حالیہ عرصہ میں ہوئے اختلافات کو بھی دور کرنے کے مسئلہ پر بات کی گئی ۔