حیدرآباد:سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے امریکہ کے دورہ میں مصروف تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے انڈیانا پولیس اور حیدرآباد سنٹر سٹی کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی ۔
انہوں نے اس موقع پر انڈیانا پولیس سے ثقافتی اور تجارتی تعلقات پر بھی تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا ۔
انہوں نے تلنگانہ حکومت کے منصوبوں اور پالیسیوں سے بھی واقف کروایا ۔ کے ٹی راما راؤ نے ڈیجیٹل ہیلت کمپنی ایکلاتھ ہیلت سولیوشنس کے ذمہ داروں سے شکاگو میں ملاقات کی ۔
انہوں نے اس کمپنی کے ساتھ 15ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ۔ تلنگانہ میں ہزاروں ملازمتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں بھی ایک معاہدہ کیا گیا ۔ کے ٹی راماراؤ نے تلنگانہ کے این آر آئیز سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ ریاست کو تمام شعبہ میں ترقی دلانے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے ۔ کے ٹی راما راؤ نے ایلی نیوس کے ڈپٹی گورنر سے بھی ملاقات کی ۔ انہوں نے ریاست میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ۔