حیدرآبادیکم دسمبر(یو این آئی)تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ کی جانب سے نلگنڈہ اور رنگاریڈی اضلاع کے قریب رچا کنڈہ علاقہ میں فضائی سروے کیلئے اعلی افسرتیاریوں میں مصروف ہیں ۔
وزیر اعلی 3 دسمبر کو فضائی سروے کریں گے جس کیلئے روٹ میاپ کی تیاری کی جارہی ہے ۔اس کے علاوہ حفاظتی انتظامات بھی سخت بنائے جارہے ہیں ۔ وزیر اعلی اضلاع رنگاریڈی ‘ محبوب نگر اور نلگنڈہ کے مختلف مقامات پر دستیاب سرکاری اراضیات کا فضائی سروے کریں گے ۔
چندر شیکھر راؤ شہر کے قریب دو ہزار ایکڑ اراضی پر میگا سنیما سٹی کے قیام کا منصوبہ رکھتے ہیں تاکہ اس سنیما سٹی کو فلم اور ٹی وی انڈسٹری کو دیا جاسکے ۔ اس کے قیام کیلئے حکومت موزوں اراضی کی تلاشی کررہی ہے ۔
افسروں نے تجویز پیش کی کہ نلگنڈہ ۔ رنگاریڈی کے قریب رچا کنڈہ پہاڑی علاقہ کی اراضی اس کیلئے موزوں ہوگی کیونکہ یہ شمس آباد ایر پورٹ سے تقریباً پچیس کلو میٹر کی دوری پر ہے ۔ رچا کنڈہ پینتیس ہزار ایکر اراضی پر پھیلا ہوا ہے اور یہ پوری اراضی حکومت کی ہے ۔