نئی دہلی(بھاشا)مانگ کمزور پڑنے سے دہلی تیل بازار میں آج تل تیل کی قیمتوںمیں گراوٹ درج کی گئی۔ محدود کاروبار کے دوران معمولی خرابی کے سبب دیگر خوردنی و غیر خوردنی تیل کی قیمتیں معمولی اتارچڑھاؤ کے بعد پہلے کی سطح پر بند ہوئیں۔ بازار ذرائع کے مطابق تل مل ڈلیوری تیل کی قیمت ۲۰۰روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۱۰ہزار روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ وہیں اناج بازار میں آج جو کی قیمتوںمیں ۲۰روپئے کوئنٹل کی گراوٹ درج کی گئی۔ معمولی خریداری اور فروخت کے درمیان دیگر اناجوں کی قیمت معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد پہلے کی سطح پر بند ہوئیں۔ بازار ذرائع کے مطابق آمد کے مقابلے مانگ کمزور پڑنے سے جو کی قیمت ۲۰روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۱۳۵۰: ۱۳۶۰روپئے کوئنٹل پربند ہوئی۔