کویت کے ممبر پارلیمنٹ ’’ڈاکٹر یوسف ایس ایچ الزلزالہ‘‘ نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش، القاعدہ، النصرہ اور ان جیسے دہشتگرد گروہ اسرائیل کی تخلیق کردہ ہیں۔
باوثوق ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کے ممبر پارلیمنٹ ’’ڈاکٹر یوسف ایس ایچ الزلزالہ‘‘ نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش، القاعدہ، النصرہ اور ان جیسے دہشتگرد گروہ اسرائیل کی تخلیق کردہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش دنیا کے دوسرے حصوں میں کیا کر رہا ہے، لیکن کویت کی مسجد کے واقعہ نے ہمیں حیرت میں ڈال دیا ہے اور ہمیں سمجھ آگیا ہے کہ لڑائی باہر ہی نہیں اندرونی بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں اور زیادہ سخت قانون بنانے ہوں گے تاکہ ہم ان پر قابو پاسکیں اور دنیا کے ساتھ مل کر داعش جیسے دہشت گردوں سے نبرد آزما ہوسکیں اور اس دہشت گردی کی لعنت سے دنیا کو پاک کرسکیں۔
بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو اسلام اور انسانیت کا دشمن قرار دیتےہوئے انہوں نے کہا کہ اس گروہ کا اسلام اور انسانیت سے کوئی واسطہ نہیں ہیں ۔ یہ لوگ امن پسند لوگوں کے دشمن ہیں اور ہمیں ان کا سامنا کرنا ہوگا کیونکہ یہ لوگ وحشی اور بے لگام درندے ہیں۔
انہوں نے دین اسلام کو امن و بھائی چارے کا مذہب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام محبت اخوت کی تعلیم دیتا ہے۔ مگر بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گروہاور اس کے حمایتی دنیا میں امن و امان کو تہس نہس کر کے اور عالم انسانیت کا قتل عام کر کے تشدد اور افراتفری کو فروغ دے رہے ہیں۔ لہٰذا ان جیسے درندوں کا دین مبین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈاکٹر یوسف ایس ایچ الزلزالہ نے مشرق وسطیٰ کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطٰی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار اسرائیل ہے اور عالم عرب کے اتحاد سے ہی اسرائیلی سازشوں کا پردہ فاش کیا جاسکتا ہے کیونکہ امت مسلمہ اچھی طرح واقف ہے کہ اگر دنیا میں امن قائم کرنا ہے تو فلسطین سے اسرائیل کا ناجائز قبضہ ہٹانا لازمی امر ہے۔