لکھنؤ (نامہ نگار)انسداد تمباکو پروگرام کے تحت قیصر باغ بس اسٹیشن پر مہم چلائی گئی ۔ مہم کے دوران کل ۲۱لوگوںپر تمباکو ایکٹ دفعہ ۴ اور ۶ الف کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔
جس میں ۹ دکانداروں کا جرمانہ ایکٹ کی دفعہ ۶الف کے تحت کیا گیا ۔کیونکہ دکانداروںنے انتباہ کے باوجود ۱۸برس سے کم عمر کے لوگوں کو تمباکو مصنوعات فروخت کرنا قابل جرم ہے ۔لکھا بینر نہیںلگایاتھا ۔ اس کے علاوہ دو بس ڈرائیور ۹مسافروں سے ایکٹ کی دفعہ چار کے تحت عوامی مقام پر سگریٹ نوشی کے جرم میں ۱۸۳۰روپے جرمانہ وصول کیاگیا ۔ مہم کی قیادت سٹی مجسٹریٹ اور صدر سچل دستہ ضلع انسداد تمباکو پروگرام ایس این یادو نے کی ۔