رامیشورم (تمل ناڈو)8 نومبر:تمل ناڈو میں کل رات دنش کوڑی اور کونڈرمن مندر کے نزدیک ساحل سے ایک خالی کشتی برآمد ہوئی ہے۔
ریاست کے ساحلی سلامتی افسران نے بتایا ہے کہ کشتی پر کوئی رجسٹریشن نمبر نہیں ہے اور یہ 15 فٹ لمبی اور 4 فٹ چوڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی کی حالت خراب تھی اور دیکھنے میں وہ بہت پرانی معلوم ہورہی تھی۔
بحریہ کے جوان یہ پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ سری لنکا کے ماہی گیروں کی ہے یا ہندستانی ماہی گیروں کی۔