چینئی: تمل ناڈو کے سیلاب میں پھنسے افراد کیلئے راحت کام بھی جاری ہے ۔ ہزاروں فوجی اور سماجی کارکنان ان بے بس افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور انھیں ضروری غذائی اشیا اور کمبل ودیگر سازوسامان کی تقسیم میں مصروف ہیں۔
تالاب اور دریاؤں میں سطح اب میں کمی سے کچھ راحت بھی ہوئی ہے ۔ اس بارش سے چینئی کوڈڈا لور کانچی پورم اور تری ولور بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ مائے لاپور اور ٹینامپیٹ سمیت کچھ دیگر مقامات پر جزوی طور پر بازار کھلا ہوا ہے ۔
بعض دکانیں کھل گئی ہیں۔ ساتھ ہی سطح اب میں کمی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سسٹم بھی جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے ۔ آٹو رکشا بھی چل رہے ہیں، لیکن مسافروں سے زائد کرایہ کی وصول کی شکایتیں بھی مل رہی ہیں۔