فیروز آباد: اتر پردیش میں فیروز آباد کے خیرگڑھ علاقے میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے جادو ٹوناکرنے والی ایک بوڑھی عورت کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ھاتھونت گاؤں کی گنگا دیوی (65) جادو ٹونا کرتی تھی۔ کل شام وہ گھر سے کسی کام کے لئے باہر گئی تھی۔ گاؤں کے قریب موٹر سائیکل سوار دو حملہ آوروں نے گنگا دیوی کو گولی مار دی جس سے اس کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی قتل کا سبب واضح نہیں ہے ۔ پولیس نے چھان بین شروع کر دی۔