چندوسی (نامہ نگار)لکھوری انٹرکالج کے ترجمان نواب حسن نے ضلع انسپکٹر ڈاکٹر ارون کمار دوبے پر جانبداری کا الزام عائد کیا ہے۔ ترجمان نے ۲۸؍فروری تک تنخواہ کی ادائیگی نہ کئے جانے پر یکم مارچ سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ڈی آئی اوایس دفتر پر بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔اساتذہ یونین نے متاثرہ ٹیچر کو حمایت کی یقین دہانی کرائی۔اساتذہ یونین کے ضلع صدر شیوندر پال سنگھ کے مطابق لکھوری انٹرکالج کے ترجمان نواب حسن کو یکم اپیر ۲۰۱۲سے تنخواہ ادانہیں کی ہے۔ اس سلسلہ میں متا
ثرہ ٹیچر نے کئی مرتبہ تنخواہ کے سلسلہ میں ڈی آئی اوایس سے ملاقات بھی کی لیکن ان کی بات کو نظر انداز کردیا گیا جس کی وجہ سے اساتذہ یونین کے عہدیداران میں ناراضگی ہے۔ یونین نے واضح کردیا ہے کہ اگر بھوک ہڑتال کے دوران متاثر کنبہ کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کے لئے ضلع اسکول انسپکٹر ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ۲۸؍فروری تک ڈی آئی او ایس کو مہلت دی گئی ہے ۔ میور وہار میں منعقعدہ جلسہ میں اے کے سنگھ، شاہد میاں، اوم پرکاش، ڈاکٹر بینا رانی ، منوج کمار کے علاوہ رام پرکاش، اور نسیم حسین وغیرہ موجود تھے۔