بارہ بنکی (نامہ نگار)بقایا تنخواہ کی ادائیگی کے مطالبہ کی حمایت میں منریگا ملازمین کا دھرنا آج گیارہویں دن بھی جاری رہا ۔ اس دوران منریگا ملازمین نے دیہی ترقیات کے ریاستی وزیر اروند کمار سنگھ گوپ سے دو مرتبہ ملاقات کرکے بقایا تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ریاستی وزیر کی ہدایت کے باوجود ضلع انتظامیہ کی جانب سے تنخواہ کی ادائیگی کے سلسلہ میں کوئی مثبت فیصلہ نہیں کیا گیا۔ریاست کے تمام اضلاع میں سے بارہ بنکی ضلع میں منریگا کے تحت نوٹیفائیڈ نئے کاموں جیسے برمی ،کمپوسٹ،بکری پروری وغیرہ کو کامیابی سے چلانے کے لئے ضلع کو انعام بھی دیا گیا۔ ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گذر گیا ہے لیکن منریگا ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گی۔ منریگا ملازمین نے ریاستی حکومت کو انتباہ دیا کہ اگر تنخواہ کی ادائیگی کے معاملہ میں جلد فیصلہ نہیں کیا گیاتو ملازمین بھوک ہڑتال کرنے کے لئے مجبور ہوں گے۔ آج دھرنے میں پروین جہاں،راگنی ورما، پریا، پوجا،منیکا ورماکے علاوہ دیتی چندرا، ندھی شکلا اور پون شریواستو سمیت دیگر منریگا
ملازمین موجود تھے۔