ممبئی(بھاشا) ٹاٹا گروپ کے زیورات برانڈتنشک نے اپنی ’گولڈ ہارویسٹ‘ اسکیم پھرسے شروع کردی ہے نئے کمپنی قوانین کی وجہ سے کچھ ماہ قبل تنشک نے اس اسکیم کو بند کردیا تھا۔ نئے کمپنی قانون نے اس طرح کی اسکمیوں کو عوامی جمع اسکیم کا نام دیا گیاہے۔ ٹائٹن کے زیورات سیکشن کے چیف کاگزار سی کے وینکٹ رمن نے کہاکہ ہم
نے گولڈ ہارویسٹ اسکیم گذشتہ ہفتے پھرسے شروع کردی ہے۔
ہم نئے قانون پر عمل آواری کے تحت نئی اسکیم کے ساتھ آئے ہیں۔ اس پر تقریباً ۱۲فیصد ریٹرن رہے گا۔ ریٹرن کی شرح ۱۲ فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی جو کہ ہماری پرانی اسکیم کئی بار تجاوز کرجاتی تھی۔ ہم جلد ہی اسے قومی سطح پر پیش کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ پرانی گولڈ ہارویسٹ اسکیم صارفین میں خاصی مقبول تھی اس میں صارف ۱۱ماہ تک یکساں رقم کی ادائیگی کرتاتھا۔ آخری قسط کی آدائیگی کمپنی کی جانب سی کی جاتی تھی۔ اس کے بعد صارف ۱۲ ماہ کی جمع کا سونا خریدسکتا تھا۔ گذشتہ برس ۷ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کا کاروبار کرنے والی کمپنی کو رواں مالی برسمیں کاروبارمیں بیس فیصد اضافے کی امید ہے۔ اسٹوروںکی توسیع پر وینکٹ رن نے کہا کہ فی الحال کمپنی کے ۱۶۶؍ اسٹور کام کررہے ہیں۔ رواں مالی برس کے آخر تک کمپنی مزید ۱۵ اسٹور قائم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔