لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ لوہیا جن کلیان سیوا سنستھان کے کارکنان کا ایک جلسہ کیمپ دفتر میں منعقد ہوا۔ جلسہ میںسماج وادی پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کا عزم کیا گیا۔ مذکورہ اطلاع تنظیم کے صدر ستیہ پرکاش مشرا نے جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اس موقع پر ادارہ کے نائب صدر محمد سلمان بھی موجود تھے۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر مشرا نے کہا کہ ریاست کی سماج وادی حکومت نے اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے تمام وعدوںکو پورا کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی انتخابات میں ریاست میں تنظیم کے ضلع صدر پوری ذمہ داری سے سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کو اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رام منوہر لوہیا کے اصولوں پر کاربند ملائم سنگھ یادو کے ہاتھوں کو مضبوط کیاجائے گا۔ جلسہ میں پرمود کمار پٹوا، محمد سلمان ، اشرف، نند کشور یادو، راج کشور، رام کمار راوت، سورج پال پرجاپتی کے علاوہ وشال شریواستو، کپل سنگھ، امن یادو اور ماتا پرساد لودھی سمیت کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔