لکھنؤ۔ راشٹریہ لوک دل اتر پردیش کے ریاستی جنرل سکریٹری وسیم حیدر نے ایک بیان میں وشو ہندوپریشد لیڈر پروین توگڑیا اور اشوک سنگھل کے بیان جس میں انہوں نے مسلمانوں کیلئے قابل اعتراض دھمکی کا جملہ استعمال کیا ہے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ وسیم حیدر نے کہا کہ ان لیڈران نے ہمیشہ اس طرح کا بیان دیکر آپس میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی ہے لیکن ملک کی اکثریت کا بڑا حصہ جو ان کے اس طرح کے بیان کو قطعی پسند نہیں کرتا اور اس کی مذمت کرتاہے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے بے لگام زبان کا استعمال کرنے والے وشوہندو پریشد کے لیڈران کو قابو میں رکھنے کیلئے سخت اقدامات کرے ۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کی قطعی اجازت نہیں ہونی جاہئے کہ ملک میں کوئی بھی شخص آپس میں نفرت پھیلانے کا کا م کرے ۔انہوں کہا کہ ملک کے قانون کاسب کو احترام کرنا چاہئے اور یہ خیا ل رکھنا چاہئے کہ ملک کا قانون سب کیلئے برابر ہے