ہاپوڑ (نامہ نگار)الیکشن کمیشن کے ذریعہ سماجوادی پارٹی کے کابینی وزیر محمد اعظم پر پابندی کو لے کر ناراضگی بڑھتی جارہی ہے اسی کو لے کر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ (جدید) کا ایک ہنگامی جلسہ درگاہ حضرت سید محمد ابراہیم شاہ گاؤں سراواں میں منعقد ہوا۔جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے حافظ علیم قادری نے کہا کہ اپنی چھیانوے سالہ زندگی میں انہوں نے دیکھا کہ اس ملک کو آزاد کرانے میں ہندو ؤں اور مسلمانوں کا برابر رول رہاہے۔جہاں شہید بھگت سنگھ وعبدالحمید کا نام لیا جاتاہے وہیں اشفاق اللہ خاں کی بھی قربانی بھی کسی سے کم نہیں ہے۔