لکھنؤ۔راشٹریہ لوک دل کے ریاستی جنرل سکریٹری وسیم حیدر نے پروین توگڑیا کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رام مندر تعمیر اور کشمیری پنڈتوںکی واپسی کے بغیر ہندو چین سے نہیں بیٹھے
گا۔ انہوں نے کہاکہ توگڑیا اور اس طرح کی ذہنیت رکھنے والے جو بھی شرپسند عناصر ملک کے اندرہیں وہ ملک کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے ان کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ آپس میں نفرت پھیلاکر ملک کو کمزور کیا جائے۔