بنکاک، 28 دسمبر (یو این آئی) تھائی لینڈ میں سرکار کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے درمیان آج ایک مشتبہ مسلح شخص کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ دارالحکومت بنکاک میں سرکاری ہیڈکوارٹر کے نزدیک جمع احتجاجیوں کے درمیان ایک مسلح شخص کی فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔شہرکے قدرتی آفات سے نمٹنے کے مرکز کے ترجمان نے کہا اس فائرنگ میں 30 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔ وزیراعظم ینگلک شناوترا کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے اپوزیشن کی قیادت میں یہ مظاہرے جاری ہیں اور اس درمیان پرتشدد تصادم ہوئے ہیں۔