نئی دہلی (بھاشا) سفر سے جوڑی مالیاتی خدمات حلقے کی کمپنی تھامس کک انڈیا کا کل منافع ستمبر۲۰۱۴ کے خاتمے تک تیسری سہ ماہی کے دوران ۱۸ء۲۲ کروڑ روپئے رہا۔ تھامس کک کو گذشتہ مالی برس جولائی سے ستمبر سی ماہی میں ۱۸ء۱۵کروڑ روپئے کا منافع ہواتھا۔ زیر جائزہ سہ ماہی میں تھامس کک کل آمدنی ۴۷ء۶۱۲ کروڑروپئے رہی۔ جو گذشتہ مالی برس کی اسی سہ ماہی میں ۷۱ء۴۳۶ کروڑ روپئے تھی۔ تھا
مس کک انڈیا کے مینجنگ ڈائریکٹر مادھون میمن نے کہا کہ سفر اور سیاحیت صنعت کے لئے تیسری سہ ماہی میں مندی ہوتی ہے۔لیکن ہمارے سفر اور غیرملکی اقتصادی کاروبار اوراکیا ہیومن کیپٹل سلوشنس کم مظاہرہ اچھا رہا۔ آنے والی سہ ماہی کمپنی کے کاروبار کی امید کے بارے میں انھوں نے کہا کہ آئندہ چوتھی سہ ماہی کافی اہم ہے اور بکنگ اچھی ہے۔اس لئے امید ہے کہ تھامس کک انڈیاگروپ کے لئے یہ سال مثبت رخ لے کر ختم ہوگا۔