کانپور(نامہ نگار)۔نوراتر ، دسہرہ ، عیدالاضحی اوردیوالی قریب ہیں۔ ریلوے میںریزرویشن ملنا مشکل ہو گیا ہے ۔ اس کانتیجہ ہے کہ مسافر بوگی کے پائیدان پر کھڑے ہو کر سفر کرنے کے لئے مجبور ہیں۔ کانپور سے دہلی وممبئی جانے والی ٹرینوںمیں سب سے زیادہ بھیڑ ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ کانپور سنٹرل سے دیہات آنے جانے والی ٹرینوںمیں بھی ریزرویشن ملنامشکل ہو گیا ہے ۔تہواروں کے موقع پر یہ مسئلہ مزید مشکل ہوجاتا ہے ۔ریلوے مسافروں کواگر جنرل بوگی میں سیٹ مل جاتی ہے تو وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔
مسافروںکے لئے یہ سب سے بڑا مسئلہ ہو گیاہے ۔اسٹیشن ماسٹر آرپی این ترویدی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھیڑ زیادہ ہونے کے سبب اس طرح کامسئلہ عام بات ہوگئی ہے۔ مسافروں سے پائیدا ن پرکھڑے ہو کر سفر نہ کرنے کی ریلوے انتظامیہ کی جانب سے اپیل کی جاتی ہے لیکن مسافر اپیل پرکوئی توجہ نہیں دیتے۔ عوامی رابطہ افسر نوین بابو نے بتایا کہ تہواروں کے موقع پر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی ٹرینیں چلائی جاتی ہیں۔ اس مرتبہ بھی ریلوے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔