کانپور(نامہ نگار)دیوالی اورمحرم کے تہواروں کے پیش نظرجمعہ کو پولیس لائن میںفساد پر قابو پانے کے موضوع پر پولیس ملازمین نے موک ڈرل کیا۔ جس میں فسادیوں سے نپٹنے اوربلوااورآگ زنی سے نپٹنے کے طریقے بتائے گئے۔
ماک ڈرل کے دوران کئی خامیاں نظرآئیں۔کسی بھی پولیس ملازمین کے ذریعہ صحیح نشانہ نہ لگایا جاسکا۔ کچھ پولیس ملازمین الٹی جاکٹ پہن کرآگئے۔اورآگ زنی کی ریہر سل کے موقع پر فائربریگیڈ پر فیل ہوگیا ۔ اس کے بعد موقع پر آئے آئی جی آشوتوش پانڈے نے خود مورچہ سنبھالا اورفورس کو نشانے بازی کے گوہر سیکھائے۔پولیس لائن میں تابر توڑ فائرنگ اوردھماکوں سے پوراعلاقہ تھراگیا۔کسی کی سمجھ میں
یہ نہ آیا کہ اچانک یہ دھماکے کہا اورکیوں ہورہے ہیں لیکن تھوڑی دیر میں سب کو معلوم ہوگیاکہ یہ پولیس ماک ڈرل تھی۔بی جے پی نے تمام حساس علاقوں میں فساد پر قابو پانے کی سخت ہدایات جاری کی اورتھانے فورس سی اواورایس پی نے ایس ایس پی کی قیادت میں ریہرسل کی ۔ جس میں بتایاگیا کہ فساد پر کس طرح سے قابو پایا جاسکتاہے۔اس تربیت کے دوران کئی بڑی غلطیاں بھی ہوئیں۔جسے فائربریگیڈ کی گاڑی نے کام نہیں کیا۔ایک جوان الٹی جیکٹ پہن کر آگیا۔زیادہ ترسپاہیوں کا نشانہ صحیح سمت میں نہ لگا۔لیکن انھیں غلطیوں کو سدھارنے کے نقطہ نظر سے یہ ریہرسل منعقد کی گئی تھی۔ماک مارڈل کے وقت آشوتوش پانڈے موقع پرگئے اورانھوں نے خود ہتھیار اٹھا کر نہ صرف خود فائرنگ کی بلکہ تمام ماتحتوں کو تعلیم دی کہ کس طرح نشانہ لگایاجاتاہے۔انھوں نے کہا کہ آنے والے تہواروں کے پیش نظر پولیس کو مستعد رہنا چاہئے۔اورفساد کی صورت میںتشدد کو روکنے اورمستعد رہنے کی نصیحت کی۔آئی جی نے بتایاکہ ہر کنبے کو اس طرح کی ریہرسل ہوگی۔ تاکہ آج جو غلطیاں سرزد ہوئی ہیں ان پر قابوپایاجاسکے۔