سڈنی۔ کرکٹ کوایجادکرنے والے انگلینڈ کی موجودہ عالمی کپ میں خستہ حالت ہونے پر ٹیم کے آلرائونڈر کرس جارڈن نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے تیاری کی تھی لیکن میدان پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں چوک گئے جس کی وجہ سے انگلینڈ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔پیر کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں ورلڈ کپ پول اے میچ میں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد پہلی بار انگلینڈ ٹیم کی جانب سے میڈیا کو خطاب کیا گیا اور یہ ذمہ ٹیم کے نئے کھلاڑی اور آل راؤنڈر جارڈن کو سونپا گیا۔ اردن نے کہا، مشکل ہے کہ کسی ایک پر اس شکست کی ذمہ داری ڈالی جائے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے بہت اچھے سے تیاری کی تھی چاہے وہ جسمانی طور پر ہو، ذہنی طور پر ہو یا تکنیکی طور پر ہو، ہم عالمی کپ میں آنے سے پہلے مکمل ط
xور پر تیار تھے۔ لیکن میدان پر ہم اپنی بہترین کارکردگی دکھانے سے چوک گئے۔سڈنی کرکٹ میدان پر انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاآپ جانتے ہیں کہ عالمی کپ سے پہلے ہم نے سہ رخی سیریز میں ہندوستان جیسی ٹیم کو ہرایا تھا جو اس وقت عالمی کپ پول بی پوائنٹ ٹیبل میں چوٹی پر قابض ہے اور اس کے بعد ہم پورے اعتماد اور نئی امیدوں کے ساتھ عالمی کپ میں کھیلنے اترے لیکن وہ نہیں ہوسکا جو ہم نے سوچا تھا۔ ہم اپنی بہترین کارکردگی ورلڈ کپ میں دکھانے سے چوک گئے۔26 سالہ جارڈن نے اپنی ٹیم کے کوچ پیٹر موریس اور کپتان ایان مورگن کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ، پیٹر اور مورگن نے ہم تمام کا شاندار ساتھ دیا۔ انہوں نے ہر ایک کھلاڑی کو بہتر کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ پوری ٹیم میں اعتماد بھرنے کا کام کیا۔ لیکن ہم اپنی پوری کارکردگی نہیں دے سکے جتنی ہم میں صلاحیت ہے۔بنگلہ دیش کے ہاتھوں 15 رنز سے ہارنے کے بعد انگلینڈ کا ورلڈ کپ میں آگے جانے کا خواب ایک بار پھر ٹوٹ گیا اور اس کے بعد میڈیا، کرکٹ پنڈتوں، ٹی وی چینلز، سابق کرکٹرز اور کرکٹ شائقین نے انگلینڈ کی سخت تنقید شروع کر دی۔ انگلینڈ اب تک ہوئے پانچ مقابلوں میں سے صرف ایک ہی جیت سکا ہے جبکہ چار میں اسے سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انگلینڈ کا موجودہ عالمی کپ میں آخری مقابلہ افغانستان سے ہونا ہے۔
اس کے بارے میں جارڈن نے کہا اس وقت اتنا ہی کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں اگلے مقابلے میں افغانستان کو ہرا کر پھر سے اعتماد بحال کرنا ہوگا۔ ہمارے پرانے میچوں میں شکست کے بعد سب کو دکھ ہوا اور کرکٹ پریمی خاصا مایوس ہوئے لیکن اگلے مقابلے میں ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاوہ دن ہم سب کے لئے خاص ہو گا کیونکہ اس دن ہم اپنا میچ جیت کر پھر سے اپنے اچھی کارکردگی کا سلسلہ شروع کریں گے اور آگے امید ہے کہ ہم آپ کے کھیل کے شائقین کو مایوس نہیں کریں گے۔ انگلینڈ کا موجودہ عالمی کپ میں آخری پول اے مقابلہ ایسوسی ایٹ ٹیم افغانستان سے ہونا ہے جو خود کوارٹرفائنل میں جگہ نہیں بنا سکی ہے اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔