انچیون ۔ہندوستان کے ابھیشیک ورما کو آج یہاں مرد کے کمپائونڈ تیر اندازی کے انفرادی طلائی تمغہ مقابلے میں ایران کے اسماعیل اعباد کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ورما کو ایران کے مخالف آرچر کے ہاتھوں قریبی مقابلے میں 141-145 سے شکست جھیلنی پڑی۔ اعبادنے 10 کے 10 اسکور بنائے جبکہ ہندوستانی آرچر ورما آٹھ بار ہی ایسا کر پائے۔ہندوستانی آرچر زیادہ تر وقت پسماندہ رہا۔ چوتھے دور کے بعد ورما 112-115 سے پیچھے چل رہے تھے۔پانچویں اور آخری دور میں ایران کے آرچر نے تین کامل ٹین کئے جس سے ورما کے پاس واپسی کا کوئی موقع نہیں بچا۔
ہندوستانی مرد تیراندازوں نے آج ملک کے کھلاڑیوںکے چہروں پر مسکراہٹ لا دیں، انہوں نے میزبان جنوبی کوریا کو ہرا کر الٹ پھیر کرتے ہوئے غیر اولمپک کمپائونڈ مقابلے اور ایشیائی کھیلوں میں تیر اندازی کا پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا۔کمپائونڈ مقابلے نے یہاں ایشیائی کھیلوں میں آغاز کیا ہے۔ موجودہ ایشیائی کھیلوں میں یہ ہندوستان کا دوسرا طلائی تمغہ ہے، شوٹر جیتو رائے نے مقابلے کے پہلے دن طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔ ابھیشیک ورما، چوہان اور سندیپ کمار کی ہندوستانی مرد تکڑی نے متحد ہو کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میزبان ملک پر دو پوائنٹس سے 227۔ 225 سے قریبی جیت درج کی۔ طلائی جیتنے کے بعد ٹیم نے اس کا جشن منایا او ایشیاڈ تیراندازی فیلڈ میں موجود ہندوستانی شائقین کی جانب ہاتھ ہلا کر خوشی ظاہر کی۔یہ آج تیراندازی میں دوسرا تمغہ تھا اور ایک گھنٹے پہلے ترشا دیب، پوروشا شیدے اور سریکھا جیوتی کی ہندوستانی خواتین کمپائونڈ ٹیم نے تیسری پوزیشن کے پلے آف میں ایران کو 224۔ 217 سے ہرا کر کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔اس طرح کمپائونڈ ٹیم نے ہندوستانی ریکور ٹیم کے مایوس کن کارکردگی کی تلافی کی۔ یہ پہلی بار ہے جب ہندوستان نے تیر اندازی مقابلہ میں طلائی تمغہ جیتا ہو۔ کوچ رنجن سنگھ نے اس نتیجے کیلئے کھیلوں سے پہلے ٹیم کی تیاریوں کوسہرا دیا۔
انہوں نے کہا ہم امریکہ میں سالٹ لیک سٹی گئے تھی اور 15 دن کیلئے سب سے اوپر کوچ دی ولڈے کی رہنمائی میں ٹریننگ کی۔ پھر ہم نے جنوبی کوریا میں بھی ٹریننگ کی۔مرد طبقے کے آج قریبی مقابلے میں چوکنوگ ہی، من کوگ اور یانگ ینگ ہو کی جنوبی کوریا کی ٹیم محض دو پوائنٹس سے پچھڑکر ہندوستان سے طلائی تمغہ گنوا بیٹھی۔ہندوستانی ٹیم نے اس اہم میچ میں دباؤ کے باوجود ضبط برتتے ہوئے جیت درج کی۔ ہندوستانی خاتون ٹیم نے کانسے کا تمغہ کے پلے آف میں 224 کا اسکور بنایا جبکہ ایران کی کی تکڑی 217 پوائنٹس ہی حاصل کر سکی۔ ہندوستانی خاتون آرچر اس سے پہلے سیمی فائنل میں چینی تائی پے سے معمولی فرق سے 224۔ 226 پوائنٹس سے ہار گئی تھی جس سے انہیں کانسے کا تمغہ کیلئے ایران سے کھیلنا پڑا۔خاتون تیراندازترشادیبے نے یہاں کمپائونڈانفرادی مقابلے میںکانس کاتمغہ جیتا جس سے ہندوستان نے اس مقابلے میں آج تین تمغے اور جوڑ لئے ہیں۔ ترشا نے چینی تائی پے کی ہوانگ جوو کو 138۔ 134 سے شکست دی۔ یہ نشانے باز پوڈیم مقام حاصل کرنے میں خوش قسمت رہی کیونکہ وہ آخری تیر تک اپنی مخالف سے پچھڑ رہی تھی۔ چوتھے راؤنڈ میں اسکور بنانے کے بعد پانچویں اور آخری راؤنڈ میں محض 18 پوائنٹس ہی جٹا سکی جبکہ ترشا نے اس میں 25 پوائنٹس حاصل کئے۔