کانپور۔ فضل گنج تھانہ علاقہ کے تحت فضل گنج ڈپو کے قریب آج صبح سڑک پر کھیل رہے ۸ سالہ بچے کی تیز رفتار چھوٹے ہاتھی کی ٹکر سے موت ہو گئی۔ ڈرائیور چھوٹا ہاتھی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ موصولہ خبرکے مطابق فضل گنج تھانہ علاقہ کے تحت ٹی بلاک کے باشندے احمد (۹) دوسری جماعت کا طالب علم تھا۔ اسکولوں میں چھٹی کے سبب احمد گھر کے قریب ایک ٹرک کے قریب کھیل رہا تھا۔ فضل گنج چوراہے سے گووند نگر کے راستے پر تیز رفتار سے آرہے چھوٹے ہاتھی ٹرک نے احمد کو ٹکر ماردی جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
جبکہ ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا ۔علاقہ کے مشعل لوگوں نے ہنگامہ کرتے ہوئے سڑک پرجام لگا دیا اور پھراؤ کر کے کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو منتشر کیا اور لاش کو
قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔