مہاراج گنج ؍رائے بریلی(نامہ نگار)دوشنبہ سے ہورہی بارش سے ایک طرف ٹھنڈک کااحساس ہونے لگا ہے دوسری جانب کھیتوں میںدھان کی کھڑی ہوئی فصل گرگئی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو زبردست نقصان کی امید ہے۔واضح رہے کہ دھان کی فصل تیز ہوائوں کے سبب برباد ہوگئی ہے۔ اس کی وجہ سے پیداوارپراثر پڑسکتاہے ۔علاقہ کے کسان فصلوںکو لیکر پہلے سے ہی فکر مند تھے ان کا کہنا ہے کہ امسال بار ش نہ ہونے کی وجہ سے کسی طرح فصل تیار ہوگئی لیکن اب سمندری طوفان کی وجہ سے فصلوںکو نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔دھان کی آدھے سے زیادہ فصل کھیتوں میںگرگئی ہے۔اردکی اگربات کی جائے تو ابھی آدھے سے زیادہ فصل کھیتوں میں کٹی ہوئی پڑی ہوئی ہے جو بارش کے پانی سے خراب ہورہی ہے۔علاقہ کے کاشتکاروںکاکہنا ہے کہ اس مرتبہ کسانوںکو مسلسل مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ۔بجلی تخفیف اورخسک سالی سے فصل کو کسی طرح بچالیا گیالیکن اب فصل تیار ہونے کے بعد بارش نے برباد کردیا ہے۔