سائوتھمپٹن۔معین علی نے بھلے ہی تیسرے ٹیسٹ میں اپنی اسپن کا جادو دکھاتے ہوئے انگلینڈ کو ہندوستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں برابری دلائی ہو لیکن ٹیم کے کوچ پیٹر مورس نے کہا ہے کہ اس اسپنر کو ٹیم میں بلے باز کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔معین نے تیسرے ٹسٹ میں ہندوستان کی دوسری اننگز میں 67 رن دے کر چھ وکٹ حاصل کئے جس سے انگلینڈ نے 266 رن کی جیت درج کرتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز1-1 سے برابرکر لی۔یہاں میڈیا نے مورس کے حوالے سے کہا کہ معین بلے باز کے طور پر ٹیم میں شامل تھا اور وہ تیزی سے ابھرتا ہوئے اسپن گیندباز ہیں۔ مورس نے گیند بازی کردار سے تیزی سے ہم آہنگی بٹھانے کیلئے معین کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا اس نے رنز کی رفتار کو کم کیا اور کچھ دباؤ بنایا۔ٹی
سٹ کرکٹ اسی چیز سے منسلک ہے کہ آپ کتنی تیزی سے ترقی کرتے ہو اور وہ ایک بولر کے طور پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔امید کرتے ہیں کہ ایسا جاری رہے گا۔ اسے پتہ ہے کہ اسے ابھی کافی کام کرنا ہے۔ ستائس سال کے معین نے حال میں تب بھی سرخیاں بٹوریتھی جب انہوں نے اپنی کلائی پر ’سیو غزہ ‘ اور’ فری فلسطین بینڈ پہنے تھے۔ مورس نے کہا کہ معین سمجھ گیا تھا کہ اس سے پریشان ہوا۔ انہوں نے کہا وہ سمجھ گیا تھا کہ اس نے یہ غلطی کی ہے۔