کھالا بازار، پارہ اور کرشنا نگر میں ہوئے حادثوںمیں تین افراد ہلاک
لکھنو¿:ڈیوٹی پر موٹر سائیکل سے جا رہے سپاہی کو تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی تھی۔ زخمی سپاہی کا علاج کئی دنوں سے ٹراما سینٹر میں چل رہا تھا۔ سنیچر کوسپاہی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ اس کے علاوہ بازار کھالہ، بارہ اور کرشنا نگر میں ہوئے سڑک حادثوں میں طالب علم سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ آبائی طور سے اعظم گڑھ کے رہنے والے بدر عالم (۴۵) موجودہ وقت میں گومتی نگر تھانہ میں سپاہی تھے وہ اپنے کبنہ کے ساتھ بارہ بنکی میں رہتے تھے۔ چار اگست کی صبح بدر عالم ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ وہ موٹر سائیکل سے گومتی نگر تھانہ جا رہے تھے۔ مٹھائی والے چوراہے کے قریب تیز رفتار کار نے ان کی موٹر سائیکل میں ٹکر مار دی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے انہیں ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں ۱۵اگست کو علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ بدر عالم کے کنبہ میں تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ پولیس پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش پولیس لائن لے گئی جہاں سلامی دینے کے بعد لاش ان کی آبائی رہائش گاہ پہنچی۔
دوسری جانب بازار کھالہ مہدی گنج باشندہ شیتلا پرساد (۵۵) ایک نجی پینٹ کمپنی میں کام کرتا تھا۔ جمعہ کو وہ ڈالہ میں مال لاد کر گومتی نگر جا رہا تھا۔ وشال کھنڈ گیارہ واقع سی ایم ایس اسکول کے نزدیک ڈالہ کا اگلا ٹائر پھٹ گیا جس سے ڈالہ بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا کر پلٹ گیا۔ وہ ڈالے کے نیچے دب کر زخمی ہو گیا۔ آس پاس کے لوگوں نے ڈالہ اٹھاکر اسے باہر نکالا اور ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے شیتلا کے پاس سے ملے موبائل سے بیٹی ورشا کو اطلاع دی۔
اس کے علاوہ پارہ کے بدھیشور میں بنارس کے رہنے والے راجندر کمار کا بیٹا روی (۲۲) بنتھرا واقع ایم جی آئی ایم ٹی کالج سے بی ٹیک تیسرے سال کا طالب علم تھا۔ جمعہ کی دوپہر کالج سے وہ گھر لوٹ رہا تھا جیسے ہی وہ آٹو سے اترا کہ مخالف سمت سے آئے بے قابو ٹرک نے اسے کچل دیا۔ حادثہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے شناخت کراکر اسے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ حادثہ کے بعد ملزم ڈرائیور گاڑی لیکر فرار ہو گیا۔ وہیں کرشنا نگرنیل کنٹھ پوری کالونی باشدنہ وویک بشٹھ (۲۸) اپنے ساتھی وپل یادو کے ساتھ سروجنی نگر میں کوچنگ سینٹر چلاتا تھا۔ جمعہ کی شام دونوں موٹر سائیکل سے گھر لوٹ رہے تھے۔ ایئر پورٹ کے نزدیک بے قابو ڈالا نے موٹر سائیکل میں ٹکر مار دی۔ حادثہ میں دونوں شدید طور سے زخمی ہو گئے جہاں علاج کے دوران وویک کی موت ہو گئی جبکہ وپل کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔