موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار کر بھاگتے وقت ڈرائیورسے ہوا حادثہ
کانپور :چوبے پورمیں صبح کوچنگ جاتے وقت تیز رفتار اسکولی بس نے سائیکل سوار سگے بھائیوںکو ٹکر ماردی ۔ حادثہ میں ایک کی موت ہوگئی ۔ اس حادثہ کو ابھی کچھ ہی گھنٹہ گزرے تھے کلیان پور تھانہ علاقے میں بے قابو سٹی بس موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مارنے کے بعد ہوٹل میں جاگھسی ۔
جس میں ہوٹل میں بیٹھے نصف درجن سمیت سات افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہوٹل ملازم کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کراتے ہوئے فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔
مندھنا سے راما دیوی کے درمیان چلنے والی سٹی بس دوپہر تقریباً ڈھائی بجے مکڑی کھیڑا واقع سی این جی ڈلوانے پمپ پر گئی تھی ۔یہاں سے سی این جی لینے کے بعد ڈرائیور بس لیکر نکلا تھا کہ کچھ دوری پر پہنچتے ہی موٹرسائیکل سواردو نوجوانوں کو ٹکر ماردی ۔ حادثہ کے ڈرائیور بس لیکر بھاگنے لگا ۔
بھاگنے کے چکر میں ڈرائیور بس سے قابق کھو بیٹھا اور بس راکیش کے ہوٹل میں جاگھسی ۔ وہاں بیٹھے تقریباً نصف درجن لوگوں پر چڑھ گئی جس سے افراتفری مچ گئی ۔ بس سے کچل کر ہوٹل میں کام کرنے والا اناو¿ کے بیگھا پور کا رہنے والا سکھ رام کا بیٹا انوج (۲۵) کی موت ہوگئی جبکہ وہاں بیٹھے چھوی رام ، جوکھن لال ، سجیت سمیت چار دیگر لوگ زخمی ہوگئے ۔
حادثہ دیکھ کر موقع سے ڈرائیور بس چھوڑ کر بھاگ گئے ۔ حادثہ سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اس درمیان مشتعل بھیڑ نے بس میں توڑ پھوڑ اور آگ زنی کی کوشش کرنے لگے تبھی سی او جتیندر شریواستو اور انسپکٹر اجے پرکاش شری واستو فوج کے ساتھ موقع پرپہنچ گئے اور بس میں آگ زنی نہ کرنے کےلئے بھیڑ کو سمجھایا ۔ کسی طرح لوگ مان گئے اور پولیس نے سبھی زخمیوں ہیلٹ اسپتال پہنچایا جہاں تین لوگوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔